Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
134 - 186
کردیا ہے توسفید کپڑے کی قیمت تاوان دے۔ (1)(بحرالرائق) 

    مسئلہ ۴۷: مہر کن(2)کو انگوٹھی دی کہ اس پر میرا نام کھوددو(3)اُس نے دوسرانام کھوددیا مالک کو اختیار ہے انگوٹھی کاتاوان لے یا وہ اپنی انگوٹھی لے لے اور کھودائی کی اُجرت(4) مثل دیدے جو طے شدہ اُجرت سے زیادہ نہ ہو۔(5)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۸: بڑھئی(6)کودروازہ نقش کرنے کے لیے دیا جیسا نقش بتایاتھا ویسا نہیں کیا اگر تھوڑافرق ہے تو کچھ نہیں اور زیادہ فرق ہے تو مالک کو اختیار ہے اپنے دروازہ کی قیمت اُس سے لے یا وہ دروازہ لے کر اُجرت مثل دیدے۔(7) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴۹: سواری کے لیے کرایہ پر جانور لیا اُسے کھڑا کرکے نماز پڑھنے لگاوہ جانوربھاگ گیایا کوئی لے گیا اس نے جاتے یا لے جاتے دیکھا اور نماز نہیں توڑی ضمان دینا ہوگا۔(8) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۵۰: کرایہ کی سواری پر جارہاتھا راستہ میں خبر ملی کہ اِس راستہ پر چورڈاکوہیں باوجود اس کے یہ اُسی راستہ سے گیا چوروں نے وہ جانور چھین لیا اگر باوجود اُس خبر کے لوگ اُس راستہ سے جارہے تھے توضامن نہیں ورنہ ضامن ہے۔ (9)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۵۱: جس جگہ کے لیے جانور کو کرایہ پر لیا تھا وہاں سے آگے لے گیا اور جانور ہلاک ہوگیاتاوان دینا ہوگا۔(10)(درمختار)

    مسئلہ ۵۲: کسی شخص کو اپنی دکان پرکام کرنے کے لیے رکھایا کسی بازاری آدمی کو کوئی چیز بیچنے کے لیے دی یہ اُجرت مانگتے ہیں تو وہاں کا جوعرف(11)ہو اُس کے موافق کیا جائے۔ (12)(درمختار) 

    مسئلہ۵۳: اپنے لڑکے کو کاریگر کے پاس کا م سکھانے کے لیے بٹھا دیا اور شرط کرلی کہ ماہوار اتنا دیا کریگایہ جائز ہے اور اگر کچھ نہیں طے ہوا جب لڑکا کام سیکھ گیا تو اُستاد اپنی اُجرت مانگتا ہے اور لڑکے کاباپ یہ کہتا ہے تمھارے یہاں لڑکے نے اتنے دنوں کام کیا اس کی اُجرت دواس کے متعلق وہاں کاعرف دیکھاجائے گااگر عرف یہ ہے کہ اُستاد کو اُجرت دی جائے تو اُس کو
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''البحر الرائق''،کتاب الإجارۃ،باب مایجوز من الإجارۃ...إلخ،ج۷،ص۵۲۹.

2۔۔۔۔۔۔انگوٹھی وغیرہ پرنام لکھنے والا۔    3۔۔۔۔۔۔یعنی لکھو۔     4۔۔۔۔۔۔لکھائی کی اُجرت۔

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإجارۃ،الباب السابع والعشرون فی مسائل الضمان بالخلاف...إلخ،ج۴،ص۴۹۵.

6۔۔۔۔۔۔لکڑی کاکام کرنے والا۔

7۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الإجارۃ،الباب السابع والعشرون فی مسائل الضمان بالخلاف...إلخ،ج۴،ص۴۹۵.

8۔۔۔۔۔۔المرجع السابق،ص۴۹۷.     9۔۔۔۔۔۔المرجع السابق.

10۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإجارۃ،باب مایجوز من الإجارۃ...إلخ،ج۹،ص۷۰.

11۔۔۔۔۔۔رواج۔

12۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإجارۃ،باب مایجوز من الإجارۃ...إلخ،ج۹،ص۷۰.
Flag Counter