Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ چہاردَہم (14)
117 - 186
ہوگا کہ اس میں اُس کے فعل کو دخل نہیں اِسی طرح کرایہ دار سے اگر مکان جل جائے تو تاوان نہیں کہ اُس نے قصداً ایسا نہیں کیا ہے۔ (1)(درمختار) 

    مسئلہ ۳۳: اینٹ تھاپنے والا اُجرت کا اُس وقت مستحق ہے جب اینٹ اُس نے کھڑی کردی اس کے بعد اگر اینٹوں کا نقصان ہوا تو مالک کا ہوااس کا نہیں اور اگر اس سے پہلے نقصان ہواتو اسی کا ہواکہ ابھی تک یہ اُجرت کا مستحق نہیں ہے یہ قول امام اعظم رحمہ اللہ تعالٰی کاہے۔ صاحبین (2)یہ فرماتے ہیں کہ اُجرت کامستحق اُس وقت ہوگا جب اینٹوں کا چٹالگادے(3)اسی پر فتوےٰ ہے۔ (4)(درمختار)یہاں کے عرف سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ چٹا لگانے کے بعد اُجرت ملے کیونکہ چٹا لگانا بھی انھیں تھاپنے والوں کاکام ہوتاہے نہ اس کے لیے دوسرے مزدور رکھے جاتے ہیں نہ خود ان کو چٹالگانے کی اُجرت دی جاتی ہے بلکہ جہاں تک دیکھا گیا ہے یہی معلوم ہوا کہ اینٹوں کا شمار ہی اُس وقت کرتے ہیں جب چٹا لگ جائے پہلے ہی سے اُجر ت کیا دی جائے گی۔ 

    مسئلہ ۳۴: اینٹ تھاپنے کا سانچا (5)تھپیر ے(6)کے ذمہ ہے کہ یہ اُس کے کام کا آلہ ہے جیسے درزی کے لیے سوئی ، بڑھئی(7) کے لیے بسولا (8)وغیرہ ہر قسم کے اوزار، مٹی اور ریتا مستاجر کے ذمہ ہے۔ مکان کے اندر غلہ پہنچادینا حمال(9)کا کام ہے یہ نہیں کہہ سکتا کہ دروازہ تک میں نے پہنچا دیا اندر نہیں لے جاؤں گا۔ چھت یادوسری منزل پر لیجانا حمال کا کام نہیں ہے جب تک اُس سے شرط نہ کرلیں وہ اوپر لیجانے سے انکار کرسکتا ہے۔ مٹکے ،گولی (10) اور برتنوں میں غلہ بھر ناحمال کا کام نہیں جب تک اس کی شرط نہ ہو۔ اونٹ یا گھوڑا یا کوئی جانور غلہ لادنے کے لیے کرایہ پرلیا تو غلہ لادنااور اوتارنا جانور والے کے ذمہ ہے اور مکان کے اندر پہنچانا اس کے ذمہ نہیں مگر جبکہ اس کی شرط ہو یاوہاں کا یہی عرف ہو۔(11) (درمختار، بحر) 

    مسئلہ ۳۵: بیل گاڑی بہت سی چیزیں لادنے کے لیے کرایہ کرتے ہیں گاڑی والے کے ذمہ وہاں تک پہنچادینا ہے جہاں تک گاڑی جاتی ہو اُس کے بعد مالک کے ذمہ ہے مگر جبکہ یہ شرط ہو کہ مکان کے اندر پہنچانا ہوگا یا وہاں کاعرف ہو جس طرح
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإجارۃ،ج۹،ص۲۸.

2۔۔۔۔۔۔یعنی امام ابویوسف اور امام محمد رحمہمااللہ تعالٰی۔     3۔۔۔۔۔۔ سلیقے سے رکھ دے۔

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإجارۃ،ج۹،ص۲۸.

5۔۔۔۔۔۔اینٹیں بنانے کا آلہ ،قالب۔        6۔۔۔۔۔۔اینٹیں تھاپنے والے۔

7۔۔۔۔۔۔لکڑی کاکام کرنے والا۔            8۔۔۔۔۔۔ایک اوزار جس سے بڑھئی لکڑی چھیلتے ہیں۔

9۔۔۔۔۔۔بوجھ اٹھانے والا مزدور            10۔۔۔۔۔۔مٹی سے بنایا ہوا ایک بڑابرتن جس میں پانی یاغلہ رکھتے ہیں ۔

11۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الإجارۃ،ج۹،ص۲۹.

و''البحر الرائق''،کتاب الإجارۃ،ج۷،ص۵۱۴،۵۱۵.
Flag Counter