ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وفي ''منح الروض الأزہر''، للقاریئ، باب أفضل الناس بعدہ علیہ الصلاۃ والسلام الخلفاء الأربعۃ علی۔۔۔۔۔۔ إلخ، ص۶۱ ۔۶۳: (وأفضل الناس بعد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وعلی آلہ وسلم: أبو بکر الصدیق رضي اللہ عنہ، ثم عمر بن الخطاب ثم عثمان بن عفان ثم علي بن أبي طالب رضوان اللہ تعالی علیہم أجمعین).
اعلی حضرت عظیم البرکت، عظیم المرتبت مجدد دین وملت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن'' فتاوی رضویہ ''شریف میں فرماتے ہیں:''اھل سنت وجماعت نصرہم اللہ تعالی کا اجماع ہے کہ مرسلین ملائکۃ ورسل وانبیائے بشر صلوات اللہ تعالی وتسلیماتہ علیہم کے بعد حضرات خلفائے اربعہ رضوان اللہ تعالی علیہم تمام مخلوق ِالہی سے افضل ہیں، تمام امم اولین وآخرین میں کوئی شخص ان کی بزرگی وعظمت وعزت ووجاہت وقبول وکرامت وقرب وولایت کو نہیں پہنچتا۔
(وَاَنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَاءُ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ)فضل اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے جسے چاہے عطا فرمائے ، اور اللہ بڑے فضل والا ہے (ت)۔
پھر ان میں باہم ترتیب یوں ہے کہ سب سے افضل صدیق اکبر ، پھر فاروق اعظم پھر عثمان غنی ، پھر مولی علی صلی اللہ تعالی علی سیدہم، ومولا ہم وآلہ وعلیہم وبارک وسلم۔ اس مذہبِ مہذب پر آیاتِ قرآنِ عظیم واحادیث ِکثیرہ ئ حضورپرنور نبی کریم علیہ وعلی آلہ وصحبہ الصلوۃ والتسلیم وارشادات جلیلہ واضحہ امیر المؤمنین مولی علی مرتضی ودیگر ائمئہ اھلبیت طہارت وار تضاواجماعِ صحابہ کرام وتابعین عظام وتصریحاتِ اولیائے امت وعلمائے امت رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین سے وہ دلائل باہر ہ وحجج قاہر ہ ہیں جن کا استیعاب نہیں ہوسکتا ۔ ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۲۸، ص۴۷۸.
٭ نوٹ : ''فتاوی رضویہ'' شریف کے مندرجہ ذیل کلام میں قوسین ( ) کی عبارت ، حضرت خلیل ملت علامہ مولانا خلیل خان قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی ہے ۔
اسی طرح اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ ایک اور مقام پر ارشاد فرماتے ہیں:
اب ان سب میں افضل وا علیٰ و اکمل حضرات عشرہ مبشرہ ہیں وہ دس صحابی جن کے قطعی جنتی ہونے کی بشارت وخوشخبری رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی زندگی ہی میں سنادی تھی وہ عشرہ مبشرہ کھلاتے ہیں۔ یعنی حضرات خلفائے اربعہ راشدین،حضرت طلحہ بن عبید اﷲ،حضرت زبیر بن العوام،حضرت عبدالرحمن بن عوف،حضرت سعد بن ابی وقاص،حضرت سعید بن زید،حضرت ابوعبیدہ بن الجراح ۔ ؎
دہ یار بہشتی اند قطعی بوبکر و عمر ' عثمان وعلی
سعد ست سعید وبوعبیدہ طلحہ ست وزبیر وعبدالرحمن
اور ان میں خلفائے اربعہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین اور ان چار ارکان قصر ملت (ملّت اسلامیہ کے عالی شان محل کے چار ستونوں) و چار انہار باغ شریعت (اور گلستان ِ شریعت کی ان چار نہروں) کے خصائص وفضائل ،کچھ ایسے رنگ پر واقع ہیں کہ ان میں سے جس کسی کی فضلیت پر تنہا نظر کیجئے یہی معلوم (و متبادرو مفہوم) ہوتا ہے کہ جو کچھ ہیں یہی ہیں ان سے بڑھ کر کون ہوگا ۔ ؎