Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
235 - 278
    (۴) غیر مقلدین: یہ بھی وہابیت ہی کی ایک شاخ ہے، وہ چند باتیں جو حال میں وہابیہ نے اﷲ عزوجل اور نبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم کی شان میں بکی ہیں، غیر مقلدین سے ثابت نہیں، باقی تمام عقائد میں دونوں شریک ہیں اور اِن حال کے اشد دیو بندی کفروں میں بھی وہ یوں شریک ہیں کہ ان پر اُن قائلوں کو کافر نہیں جانتے اور اُن کی نسبت حکم ہے کہ جو اُن کے کفر میں شک کرے، وہ بھی کافر ہے۔ ایک نمبر اِن کا زائد یہ ہے کہ چاروں مذہبوں سے جدا، تمام مسلمانوں سے الگ انھوں نے ایک راہ نکالی، کہ تقلید کو حرام و بدعت کہتے اور ائمہ دین کو سبّ و شتم سے یاد کرتے ہیں۔ مگر حقیقۃً تقلید سے خالی نہیں، ائمہ دین کی تقلید تو نہیں کرتے، مگر شیطانِ لعین کے ضرور مقلّد ہیں۔ یہ لوگ قیاس کے منکِر ہیں اور قیاس کا مطلقاً اِنکار کفر(1) تقلید کے منکر ہیں اور تقلید کا مطلقاً انکار کفر۔(2) 

    مسئلہ: مطلق تقلید فرض ہے (3) اور تقلیدِ شخصی واجب۔(4) 

    ضروری تنبیہ: وہابیوں کے یہاں بدعت کا بہت خرچ ہے، جس چیز کو دیکھیے بدعت ہے، لہٰذا بدعت کسے کہتے ہیں اِسے بیان کر دینا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ بدعتِ مذمومہ و قبیحہ وہ ہے، جو کسی سنّت کے مخالف ومزاحم ہو(5) اور یہ مکروہ یا حرام ہے۔ اور مطلق بدعت تو مستحب، بلکہ سنّت، بلکہ واجب تک ہوتی ہے۔(6) ۔۔۔۔۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ في''الفتاوی الہندیۃ''، الباب التاسع، أحکام المرتدین، ج۲، ص۲۷۱: (رجل قال: قیاس أبيحنیفۃ رحمہ اللہ تعالٰی حق نیست یکفرکذا في ''التتارخانیۃ''). ''الفتاوی الرضویۃ''، کتاب السیر، ج۱۴، ص۲۹۲.

2۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الرضویۃ''، کتاب السیر، ج۱۴، ص۲۹۰.

3۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۱۱، ص۴۰۴، ج۲۹، ص۳۹۲.

4۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الرضویۃ''، ج۶، ص۷۰۳ ۔ ۷۰۴.    

5۔۔۔۔۔۔ في''المرقاۃ''، کتاب الإیمان، ج ۱، ص۳۶۸: (قال الشافعی رحمہ اللہ: (ما أحدث مما یخالف الکتاب أو السنۃ أو الأثر أو الإجماع فہو ضلالۃ، وما أحدث من الخیر مما لا یخالف شیأاً من ذلک فلیس بمذموم).

6۔۔۔۔۔۔ في ''المرقاۃ''، کتاب الإیمان،  ج ۱،ص۳۶۸: (قال الشیخ عز الدین بن عبد السلام في آخر کتاب القواعد: البدعۃ إمّا واجبۃ کتعلم النحو لفہم کلام اللہ ورسولہ، وکتدوین أصول الفقہ والکلام في الجرح والتعدیل، وإمّا محرمۃ کمذہب الجبریۃ والقدریۃ والمرجئۃ والمجسمۃ، والرد علی ہؤلاء من البدع الواجبۃ؛ لأنّ حفظ الشریعۃ من ہذہ البدع فرض کفایۃ، وإمّا مندوبۃ کإحداث الربط والمدارس، وکل إحسان لم یعہد في الصدر الأول وکالتراویح أي: بالجماعۃ العامۃ والکلام في دقائق
Flag Counter