Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
195 - 278
    ''اَربعین'' نمبر ۲ صفحہ ۱۳ پر لکھا: 

    (کامل مہدی نہ موسیٰ تھا نہ عیسیٰ)۔(1) اِن اُولو العزم مرسَلین کا ہادی ہونا درکنار، پورے راہ یافتہ بھی نہ مانا۔ 

    اب خاص حضرت عیسیٰ علیہ الصلاۃ والسلام کی شان میں جو گستاخیاں کیں، اُن میں سے چند یہ ہیں۔ 

    ''معیار'' صفحہ ۱۳: 

    (اے عیسائی مِشنریو! اب ربّنا المسیح مت کہو اور دیکھو کہ آج تم میں ایک ہے، جو اُس مسیح سے بڑھ کر ہے)۔(2) 

    صفحہ ۱۳ و ۱۴ میں ہے: 

    (خدا نے اِس امت میں سے مسیح موعود بھیجا، جو اُس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے اور اس نے اس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا، تایہ اِشارہ ہو کہ عیسائیوں کا مسیح کیسا خدا ہے جو احمد کے ادنیٰ غلام سے بھی مقابلہ نہیں کرسکتا یعنی وہ کیسا مسیح ہے، جو اپنے قرب اور شفاعت کے مرتبہ میں احمد کے غلام سے بھی کمتر ہے)۔(3)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''اَربعین'' نمبر ۲ ص۱۳ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۷، ص ۳۶۰:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (195-a).gif
2۔۔۔۔۔۔ ''معیار'' ص۱۳ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۸، ص۲۳۳:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (195-b).gif
3۔۔۔۔۔۔ ''معیار'' ص۱۳ ، بحوالہ ''روحانی خزائن''، ج ۱۸، ص۲۳۳۔ ۲۳۴:
Bahaar-e-Shareeat-1 Qadyani (195-c).gif
Flag Counter