Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
163 - 278
دوزخ کا بیان
    یہ ایک مکان ہے کہ اُس قہار و جبار کے جلال و قہر کا مظہر ہے۔ جس طرح اُس کی رحمت و نعمت کی انتہا نہیں کہ انسانی خیالات و تصورات جہاں تک پہنچیں وہ ایک شَمّہ (1) ہے اُس کی بے شمار نعمتوں سے، اسی طرح اس کے غضب و قہر کی کوئی حد نہیں کہ ہر وہ تکلیف و اذیت کہ اِدراک کی (2) جائے، ایک ادنیٰ حصہ ہے اس کے بے انتہا عذاب کا۔ قرآنِ مجید و احادیث میں جو اُس کی سختیاں مذکور ہیں، ان میں سے کچھ اِجمالاً بیان کرتا ہوں، کہ مسلمان دیکھیں اور اس سے پناہ مانگیں اور اُن اعمال سے بچیں جن کی جزا جہنم ہے۔ حدیث میں ہے کہ جو بندہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے، جہنم کہتا ہے: اے رب! یہ مجھ سے پناہ مانگتا ہے، تُو اس کو پناہ دے۔ (3) قرآن مجید میں بکثرت ارشاد ہوا کہ جہنم سے بچو! دوزخ سے ڈرو! (4) ھمارے آقا و مولیٰ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ہم کو سکھانے کے لیے کثرت کے ساتھ اُس سے پناہ مانگتے۔ (5) 

    جہنم کے شرارے (پھول)(6) اُونچے اُونچے محلوں کی برابر اُڑیں گے، گویا زَرد اُونٹوں کی قطار کہ پیہم آتے رہیں گے۔ (7)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ قلیل مقدار۔ 

2۔۔۔۔۔۔ سوچی یا سمجھی۔ 

3۔۔۔۔۔۔ عن أبي ھریرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:((مااستجارعبد من النار سبع مرات في یوم إلاّ قالت النار: یاربّ إنّ عبدک فلانا قد استجارک مني فأجرہ...إلخ)).''مسند أبي یعلی''، الحدیث: ۶۱۶۴، ج۵، ص۳۷۹. 

4۔۔۔۔۔۔ ( فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَقُوْدُہَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ اُعِدَّتْ لِلْکَافِرِیْنَ)، پ۱، البقرۃ: ۲۴.

     (یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْا اَنْفُسَکُمْ وَاَہْلِیْکُمْ نَارًا وَّقُودُہَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ)، پ۲۸، التحریم: ۶.

5۔۔۔۔۔۔ عن أبي ہریرۃ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم: ((أنّہ کان یتعوّذ من عذاب القبر وعذاب جہنم...إلخ)).

    وفي روایۃ: عن ابن عباس أنّ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یعلّمہم ھذا الدعاء کما یعلمہم السورۃ من القرآن، یقول: ((قولوا: اللہم إنّا نعوذ بک من عذاب جہنم وأعوذ بک من عذاب القبر وأعوذ بک من فتنۃ المسیح الدجال وأعوذ بک من فتنۃ المحیا والممات)). 

''صحیح مسلم''، کتاب المساجد، باب ما یستعاذ منہ في الصلاۃ، الحدیث: ۱۳۳ (۵۸۸۔۵۹۰)، ص۲۹۸. 

6۔۔۔۔۔۔ چنگاریاں۔

7۔۔۔۔۔۔ (اِنَّہَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِکَاَنَّہ، جِمَالَۃٌ صُفْرٌ)، پ۲۹، المرسلٰت: ۳۲ ۔ ۳۳.

    عن ابن مسعود رضي اللہ عنہ:(اِنَّہَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ)، قال: أما إنّي لست أقول کالشجرۃ ولکن کالحصون والمدائن). ''الترغیب والترہیب''، کتاب صفۃ الجنۃ والنار، فصل في ظلمتہا وسوادہا وشررہا، الحدیث: ۳۱، ص۲۵۲.
Flag Counter