Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ اول (1)
1 - 278
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ



الحمد للہ الذي أنزل القرآن، وھدٰنا بہ إلی عقائد الإیمان، وأظھر ھذا الدین القویم علی سائر الأدیان، والصلاۃ والـسلام الأتمان في کلّ حین واٰن علی سیّد ولد عدنان، سیّد الإنس والجان، الذي جعلہ اللہ تعالی مطّلعا علی الغیوب فـعلم ما یکون وما کان، وعلی اٰلہ وصحبہ وابنہ وحزبہ ومن تبعـھم بإحسان، واجعلنا منھم یا رحمٰن! یا منّان!
 فقیر بارگاہ قادری ابوالعلا امجد علی اعظمی رضوی عرض کرتا ہے کہ زمانہ کی حالت نے اس طرف متوجہ کیا کہ عوام بھائیوں کے لیے صحیح مسائل کا ایک سلسلہ عام فہم زبان میں لکھا جائے، جس میں ضروری روز مرّہ کے مسائل ہوں۔ باوجود بے فرصتی اور بے مایگی کے توکّلاً علی اللہ اس کا م کو شروع کیا، ایک حصّہ لکھنے پایا تھا کہ یہ خیال ہوا کہ اعمال کی درستی عقائد کی صحت پر متفرع ہے، اور بہتیرے مسلمان ایسے ہیں کہ اُصولِ مذہب سے آگاہ نہیں، ایسوں کے لیے سچّے عقائدِ ضروری کے سرمایہ کی بہت شدید حاجت ہے۔

     خصوصاً اس پُر آشوب زمانہ میں کہ گندم نما جَو فروش بکثرت ہیں، کہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے، بلکہ عالم کھلاتے ہیں اور حقیقۃً اسلام سے ان کو کچھ علاقہ نہیں۔ عام نا واقف مسلمان اُن کے دامِ تزویر میں آکر مذہب اور دین سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لہٰذا اُس حصہ یعنی کتابُ الطہارۃ کو اِس سلسلہ کا حصّہ دوم کیا اور اُن بھائیوں کے لیے اس سے پہلے حصّہ میں اسلامی سچے عقائد بیان کیے۔ اُمید کہ برادرانِ اسلام اس کتاب کے مطالعہ سے ایمان تازہ کریں اور اس فقیر کے لیے عفو و عافیتِدارین اور ایمان ومذہب ِاھلسنت پر خاتمہ کی دعا فرمائیں۔
اَللّٰھُمَّ ثَـبِّتْ قُلُوْبَنَا عَلَی الإِیْمَانِ وَتَوَفَّـنَا عَلَی الإِسْلاَمِ وَارْزُقْنَا شَفَاعَۃَ خَیْرِ الأَنَامِ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلامُ، وَأَدْخِلْنَا بجاھِہِ عِنْدَکَ دَارَ السَّلاَمِ اٰمِیْن یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ! وَالْحَمدُ للہِ رَبِّ الْـعٰـلَمِیْنَ.
Flag Counter