''بہارشریعت'' کو تصنیف ہوئے تقریباً 92سال ہوچکے ہیں۔ بعض ناشرین نے بہار شریعت میں لکھی ہوئی اصل املا کوتبدیل کر کے جدید اردو میں تبدیل کردیا ہے ۔مگر ہم نے اس میں لکھی ہوئی املا کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ تاکہ'' نقل مطابق اصل '' کے اصول کے تحت ہوجائے۔ لیکن فی زمانہ ان الفاظ کا عام استعمال نہ ہونے کی وجہ سے پڑھنے والے کو دشواری پیش آسکتی تھی۔ اس بات کے پیش نظرشعبہ تخریج مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی) نے حتی المقدور ایسے الفاظ کوایک جگہ جمع کرکے ان کے سامنے فی زمانہ استعمال ہونے والے الفاظ کو تحریر کردیا ہے۔