ایک عاشقِ رسول کی تَحریر کا خُلاصہ ہے ، ''دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہبابُ المدینہ (کراچی) میں جُمَعرات کو ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کیلئے مختلف عَلاقوں سے بھر کر آئی ہوئی مخصوص بسیں واپَسی کے انتظار میں جہاں کھڑی ہوتی ہیں، وہاں سے گزرا توکیا دیکھتا ہوں کہ ایک خالی بس میں گانے بج رہے ہیں اور ڈرائیور بیٹھ کر چرس کے کَش لگا رہا ہے ، میں نے جاکر ڈرائیور سے مَحَبَّت بھرے انداز میں مُلاقات کی ، اَلْحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ملاقات کی بَرَکات فوراً ظاہِر ہوئیں اور اُس نے خود بخود گانے بند کردئیے اور چرس والی سگریٹ بھی بُجھادی ۔میں نے مُسکَراکر امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ '' قَبْرکی پہلی رات ''اُس کوپیش کی ،اُس نے اُسی وقت ٹیپ ریکارڈر میں لگادی ، میں بھی ساتھ ہی بیٹھ کر سُننے لگا کہ دوسروں کو بیان سنانے کامُفید طریقہ یہی ہے کہ خود بھی ساتھ میں سُنے ۔اَلْحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل َّ اُس نے بَہُت اچھّا اثر لیا ، گھبراکر گناہوں سے توبہ کی اور بس سے نکل کر