Brailvi Books

بدگمانی
61 - 64
صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر توڑے جانے والے مظالم کا پر سوز بیان پڑھ کر میں اشکبار ہو گیا،میری نیند اچٹ گئی ، کافی دیر تک میں روتا رہا ۔راتوں رات میں نے عزم کیا کہ صبح ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلے میں سفر کروں گا ۔جب صبح والدین کی خدمت میں عرض کی تو انہوں نے بخوشی اِجازت مرحمت فرمادی اور میں تین دن کے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلے کا مسافر بن گیا،قافلے والوں نے مجھے بدل کر کیا سے کیا بنا دیا !

    الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ میں نَمازی بن کر پلٹا،سبز عمامہ شریف کے تاج سے سر'' سبز'' ہو گیا، تن مَدَنی لباس سے آراستہ ہو گیا ،میری ماں نے جب مجھے تبدیل ہوتا دیکھا تو بے حد خوش ہوئیں اور خوب دُعاؤں سے نوازا ،عزیز و رشتہ دار سب مجھ سے خوش ہوگئے ، الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ آجکل دعوتِ اِسلامی کی ایک تحصیل مشاورت کے خادم (نگران )کی حیثیت سے حسبِ توفیق سنتوں کی دھومیں مچانے کی سعادت پارہا ہوں ۔

عاشقانِ رسول لائے جنت کے پھول آؤ لینے چلیں قافلے میں چلو 

بھاگتے ہیں کہاں آ بھی جائیں یہاں پائیں گے جنتیں قافلے میں چلو 

(فیضانِ سنت ،با ب آدابِ طعام،ج۱،ص۹۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
Flag Counter