بے شک بعض گُمان گناہ ہوتے ہیں اور جب کوئی شخص کسی کے بارے میں بدگُمانی کو دِل پر جما لیتا ہے تو شیطان اس کو اُبھارتاہے کہ وہ زبان سے اِس کااِظہار کرے اس طرح وہ شخص غِیبت کامُرْتَکِب ہوکر ہلاکت کاسامان کر لیتا ہے یاپھر وہ اس کے حُقُوق پورے کرنے میں کوتاہی کرتاہے یاپھر اُسے حقیر اور خود کو اُس سے بہترسمجھتا ہے اور یہ تمام چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں ۔ (الحدیقۃ الندیۃ ،ج۲،ص۸)
(3)بدگُمانی کے نتیجے میں تَجَسُّس پیدا ہوتا ہے کیونکہ دِل محض گُمان پر صَبْر نہیں کرتا بلکہ تَحْقِیْق طَلَب کرتا ہے جس کی وجہ سے اِنسان تَجَسُّس میں جاپڑتا ہے اور یہ بھی ممنوع ہے ۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: