Brailvi Books

فیضانِ بابا بلّھے شاہ
68 - 73
 آنے اجرت ادا فرمائی جبکہ انہیں چار آنے ،اس کى کىا وجہ ہے؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرماىا: آپ لوگوں نے صرف دن میں کام کیا ہے جبکہ یہ دونوں  رات کوبھی کام کرتے رہے ہیں ، اس پر وہ دونوں مزدور  بڑے شرمسار ہوئے اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے حلقۂ ارادات مىں شامل ہوگئے۔  (1)  
وصالِ باکمال 
	حضرت بابا بلھے شاہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاوصالِ باکمال۱۱۸۱ھ میں ہوا۔ قصور شہر میں ہی  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا مزارِ اقدس ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا عرس مبارک ہرسال اگست کی 25،26اور27تاریخ کو منعقد ہوتا ہے جہاں ملک کے کونے کونے سے عقیدت مند اپنی عقیدت کے پھول چڑھانے جوق در جوق آتے ہیں۔   (2)    
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مجلس مزاراتِ اولیا
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے،سنتوں کی خوشبو پھیلانے،عِلْمِ دین کی شمعیں جلانے اور لوگوں کے دلوں میں اولیاءاللہ کی محبت و عقیدت بڑھانے میں مصروف ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  (تادمِ 



________________________________
1 -     سیرت بلھے شاہ ،  ص۱۳۷ بتصرف
2 -     سیرت بلھے شاہ ،  ص۱۵۵تا ۱۵۶ملخصاً وغیرہ