اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط
فیضانِ بابا بلّھے شاہ
دُرُود شریف کی فضیلت
رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم،نبیِّ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مُعَظَّم ہے: جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ (1)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پانڈو کے بھٹىاں (ضلع قصورپنجاب) کے ایک باغ میں چند بچے کھیل رہے تھے کچھ فاصلے پر سات سال کی عمر کا ایک بچہ ہاتھ میں تسبیح لئے بیٹھا تھا کافی دیر گزر گئی بچہ اسی حالت میں بیٹھا رہا بالآخر بچے کے والد ماجد نے اسے ڈھونڈنا شروع کردیا ایک ایک سے پوچھتے جاتے کہ کیا تم نے میرے بیٹے کو دیکھا ہے؟مگر ہر کوئی یہی کہتا: ہم نےنہیں دیکھا۔آخر کار کسی نے بتایا کہ فلاں باغ میں بچوں کے ساتھ ہے ،جب باغ میں پہنچے تو ایک عجیب منظر دیکھاکہ ان کا کمسن بیٹا ہاتھ میں تسبیح پکڑے آنکھیں بند کئے دوسرے بچوں سے الگ تھلگ بیٹھا ہےاور والہانہ انداز میں زبان سے یہ الفاظ
________________________________
1 - مَجْمَعُ الزَّوَائِد ، ۱۰ / ۲۵۳، حدیث :۱۷۲۹۸