Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
67 - 82
کوقناعت پسندونیک طبیعت دیکھتے ہیں ۔''ارشاد فرمایا:''ہاں!ایساہی ہے۔''پھرلوگ غناء یعنی مالداری کی باتیں کرنے لگے تواللہ کے حبیب ، حبیب لبیب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا: ''جو شخص اللہ عزوجل سے ڈرتا ہو اس کے امیر ہونے میں حرج نہیں اورجواللہ عزوجل سے ڈرتاہے اس کے لئے صحت ،مالداری سے زیادہ بہتر ہے اور قناعت پسند ونیک طبیعت ہوناکئی نعمتوں کا مجموعہ ہے ۔''
(المسنداحمدبن حنبل،احادیث رجال من اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث:۲۳۲۱۸،ج۹،ص۵۳)
درسِ حدیث:
    پس غناء یعنی مالداری بغیرتقوی کے ہلاکت ہے،کیونکہ ایساشخص ناحق طریقے سے مال اکٹھاکرتاہے،حق دارکومحروم کردیتاہے،اوروہ اسے ناجائز جگہوں میں خرچ کرتا ہے،اور جو صاحب مال خوفِ خدا عزوجل رکھتا ہے اس سے حرج ونقصان دُورہوجاتا ہے اور اسے بھلائی نصیب ہوتی ہے۔ چنانچہ،

    حضرت محمد بن کعب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مذکورہ ارشادات کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :''(۱)جب مالدار،اللہ عزوجل سے ڈرنے لگ جائے تواس کودوہرا ثواب عطاکیاجاتاہے کیونکہ اللہ عزوجل نے (مال کے ذریعے) اس کا امتحان لیاتواسے امتحان میں پورااترنے والا پایا اورجس کاامتحان لیاگیاہو وہ اس کی طرح نہیں جس کا امتحان نہ ہو۔(۲)اوربدن کا تندرست رہنا عبادت کرنے میں معاون ہوتا ہے پس صحت ایک عظیم نعمت ہے جبکہ بیمارشخص عبادت کرنے سے لاچاروعاجزہوتا ہے ۔اور صحت و تندرستی کے ساتھ غربت کاہونااس بات سے بہترہے کہ لاچاری کے ساتھ
Flag Counter