Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
15 - 82
    ایک روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں ''تُومہاجرین وانصار کی بخشش فرمادے۔''
(صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب الصحۃوالفراغ ....الخ ،الحدیث: ۱۳۔۶۴۱۲،ص۵۳۹)
(۲)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے میرے کندھے پکڑکر ارشاد فرمایا:''دنیا میں ایک اجنبی اور مسافربن کر رہو۔''حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں:''جب توشام کرے توآنے والی صبح کا انتظار مت کر ،اورجب صبح کرے توشام کا منتظر نہ رہ ، اورحالت صحت میں بیماری کے لئے اورزندگی  میں موت کے لئے تیاری کرلے ۔''
(صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی الدنیا....الخ،الحدیث:۶۴۱۶،ص۵۳۹)
(۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ئمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشاد فرماتے ہیں :''اللہ تعالیٰ اس شخص کا عذرقبول نہیں فرمائے گاجس کی موت کومؤخرکردیاحتی کہ اُسے ساٹھ سال تک پہنچا دیا ۔''(مطلب یہ کہ وہ اس عمر میں بھی گناہوں سے باز نہ آیا)
(صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب من بلغ ستین سنۃ.....الخ،الحدیث:۶۴۱۹،ص۵۳۹)
پیارے اسلامی بھائی اور اسلامی بہن!
    یہ لمبی امیدیں تمہیں نیکی کے کام کرنے سے ہرگز غفلت میں نہ ڈالیں، ۔۔۔۔۔۔ یہ دنیا جس میں ہم زندگی گزاررہے ہیں، آخرت کی کھیتی ہے،۔۔۔۔۔۔ہم پر لازم ہے کہ اپنی عمر بھلائی کے کاموں میں صرف کریں کیونکہ ہرنئے دن ،دنیا ہم سے دور ہوتی جاری رہی ہے اور آخرت ہمارے قریب آرہی ہے ،۔۔۔۔۔۔آج عمل کاموقع ہے اورکوئی حساب نہیں لیکن کل صرف حساب ہوگا اورکچھ عمل نہ کرسکیں گے۔
Flag Counter