Brailvi Books

الزھد وقصرالامل (دُنیاسے بے رغبتی اوراُمیدوں کی کمی)
13 - 82
عرضِ مؤلف
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَاَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَاَتَمُّ التَّسْلِیْمِ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍوَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ ،وَبَعْدُ
    (ترجمہ :تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے جو تمام جہانوں کاپالنے والاہے۔ اورافضل ترین درود اور کامل ترین سلام ہو حضرت سیدنا محمدمصطفی ،احمدمجتبیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پراور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی آل اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پر رحمتوں اور بھلائیوں کا نزول ہو)

    ایمان کے شعبوں میں سے ایک شعبہ یہ بھی ہے جس کو
''اَلزُّھْدُوَقَصْرُالْاَمْل''
 کہا جاتاہے۔

    میں نے اس موضوع سے متعلق یہ باتیں حضورنبی اکرم،رسول مُعَظَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی صحیح احادیث اور سلف صالحین کے نصیحت آموزاقوال سے جمع کی ہیں ، اللہ سبحانہ، وتعالیٰ سے دعا گوہوں کہ وہ میرے اس کام کوپایہ تکمیل تک پہنچائے اور مجھے ، پڑھنے والوں اور اس کی اشاعت میں حصہ لینے والوں کو اس کی برکات سے مستفیض فرمائے اوراس کوخالص طورپر اپنی رضاوخوشنودی کاذریعہ بنائے بے شک وہی دعاؤں کوسننے والااورقبول فرمانے والاہے ۔

(آمین بجاہ النبی الامین ا)



خادم ِعلم :            

        اسعدالصاغرجی
Flag Counter