ترجمہ کنزالایمان:اے لوگو!بے شک ا للہ کا وعدہ سچ ہے توہرگزتمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی اور ہرگز تمہیں ا للہ کے حکم پر فریب نہ دے وہ بڑافریبی۔(پ22،فاطر:5)
(2) وَ ابْتَغِ فِیۡمَاۤ اٰتٰىکَ اللہُ الدَّارَ الْاٰخِرَۃَ وَ لَا تَنۡسَ نَصِیۡبَکَ مِنَ الدُّنْیَا
ترجمہ کنزالایمان:اور جو مال تجھے اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب کرواور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول۔(پ20،القصص:77)
حضورنبی کریم ،رء وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:''دنیا سے بے رغبتی مال کو ضائع کردینے اور حلال کو حرام کردینے کا نام نہیں،بلکہ دنیاسے کنارہ کشی تویہ ہے کہ جوکچھ تیرے ہاتھ میں ہے وہ اس سے زیادہ قابل اعتمادنہ ہوجواللہ عزوجل کے پاس ہے ۔''
(جامع الترمذی،کتاب الزھد،باب ماجاء فی الزھادۃ.....الخ ،الحدیث :۲۳۴۰،ص ۱۸۸۷)
رحمتِ عالم ،نورِمجسم ،شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمان ذیشان ہے : ''جنت میں کوڑا (یعنی ہنٹر/دُرَّہ)رکھنے کی جگہ دنیا اور اس میں موجود ہرچیز سے بہتر ہے۔''
(صحیح البخاری،کتاب الجھاد،باب فضل رباط یوم فی سبیل للہ،الحدیث:۲۸۹۲،ص۲۳۳)