عطّاری جن کا غسلِ میت |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شیطٰن لاکھ سستی دلائے مگر اس رِسالے کا اوّل تا آخِرضَرور مطالعہ فرمائیں
دُرُود شریف کی فضیلت
عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اَہلسنّت، با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے رسالے ضیائے دُرُودوسلام میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نقْل فرماتے ہیں: ''جو شخص مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنّت کا راستہ بھول گیا۔''
صلّوا علٰی الْحبيب! صَلَّی اللہ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
( 1) عطاری جنّ کا غُسْلِ مَیِّت
فیضانِ مدینہ (حیدرآباد باب الاسلام سندھ)کے خادِم نے حلفیہ کچھ اس طرح بتایا کہ میرے پاس ایک صاحب سفیدمَدَنی لباس میں ملبوس اور زلفیں سجائے تشریف لائے اور فرمانے لگے کہ ہمارے والِد صاحب کا انتقال ہوگیاہے انہیں غسل دینا ہے ۔ میں ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوکر ایک عَلاقے میں پہنچا تو
(مجمع الزوائد، ج۱۰،ص۲۵۵ ، الحدیث ۱۷۳۰۷،دارالفکر بیروت)