اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
دُرُودِپاک کی فضیلت
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’تلاوت کی فضیلت‘‘ میں بحوالہ جَامِعُ الصَّغِیر دُرودِ پاک پڑھنے کی فضیلت ذکر فرماتے ہیں : دوجہاں کے سلطان، سرورِ ذیشان،محبوبِ رحمن صَلَّی اللہُ تَعالٰی عَلیہ واٰلہٖ و سلَّمکا فرمانِ مغفرت نشان ہے،’’مجھ پر درودِ پاک پڑھنا پُل صِراط پرنور ہے۔جو روزِ جمعہ مجھ پراَسّی بار درودِ پاک پڑھے اس کے اَسّی سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے‘‘۔
(اَلجامِعُ الصَّغِیرلِلسُّیُوطِی ص،۳۲۰،الحدیث :۵۱۹۱)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ تعالیٰ عَلیٰ مُحمَّد
{1}اسلحے کا سوداگر
تحصیل شجاع آباد (ضلع ملتان شریف ، پنجاب، پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی نے اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے احوال کچھ یوں بیان فرمائے کہ مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں کی پُرْ خَارْ وادیوں میں