Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
90 - 303
دنیا سے رخصتی کی تیاری
پیارے اسلامی بھائیو! 

    کب تک غفلت میں رہوگے؟۔۔۔۔۔۔ تمہیں مہلت دئیے بغیر طلب کرلیاجائے گا،۔۔۔۔۔۔ تمہیں اپنے رب عزوجل کی قسم! اپنے ایاّم کوتیاریئ آخرت میں استعمال کرلو اور اپنے برے اعمال کی اصلاح کرلو اور اپنی موت کے انتظار میں رہو،۔۔۔۔۔۔ دنیانے تمہارے کوچ کا اعلان کردیا جبکہ تم زندگی کی رونقوں سے کھیل رہے ہو،۔۔۔۔۔۔وصا ل کا دن تمہارے سامنے ہے، بھاری گناہوں اور برے ساتھی پر حسرت ہے اور توشے کی قلت اور منزل کی دوری پر افسو س ہے،۔۔۔۔۔۔ اے دنیا کی طر ف متوجہ ہوکر دھوکے میں پڑنے والے! اور اسکی جھوٹی خواہشات کے فتنے میں پڑنے والے ! تُو توراستہ بھٹک گیا ہے اور اپنے عمل میں جھوٹا ہے،۔۔۔۔۔۔ اے بدکار! کب تک توبہ کوٹالتا رہے گا حالانکہ توبہ میں تاخیر کرنے کا تیرے پاس آخرت میں کوئی عذر نہیں،۔۔۔۔۔۔ کب تک تیرے بارے میں یہ کہا جاتا رہے گا کہ یہ فریب خور دہ اور فتنے میں مبتلا ہے ،۔۔۔۔۔۔ اے مسکین! بھلائی کے ایام گزرگئے اور تو مہینے ہی شمار کرتاجارہا ہے، تو خود کو مقبول سمجھتا ہے یامردو د ؟ ۔۔۔۔۔۔وصال پانے والا سمجھتا ہے یا دھتکارا ہوا؟۔۔۔۔۔۔ کیاتو کل قیامت کے دن بہترین سواریوں پر سوار ہوگا یا منہ کے بل گھسیٹا جائے گا؟ ۔۔۔۔۔۔تُوخود کو جہنمیوں میں شمار کرتاہے یا جنت کی نعمتیں اور اس کے محلات پانے والوں میں؟۔۔۔۔۔۔ خدا عزوجل کی قسم! ہلکے پھلکے لوگ کامیاب ہوں گے اوربدکار لوگ نقصان اٹھائیں گے،۔۔۔۔۔۔ بالآخر سب لوگ اللہ عزوجل ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔
Flag Counter