Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
199 - 303
ترجمہ:(۱)نیکوکاروں کے لئے عزتیں او رخاص مخفی راز ہیں،انہیں اللہ عزوجل کی طرف سے خصوصیات اورنشانیاں (کرامات)عطاہوئی ہیں۔

    (۲) اللہ عزوجل کے لئے ان کے دل گناہوں کی آلودگی سے پاک ہوکرصدق سے متصف ہوگئے اورنورِمعرفت سے انوارِدل چمک اٹھے ۔

    (۳)اوروہ اپنی زندگی میں ہرگھڑی اللہ عزوجل کی بندگی اورا س کی یادمیں لگے رہتے ہیں۔

    (۴)وہ دن کو روزہ اوررات کوقیام( عبادت)میں گزارتے ہیں، اُکتاتے نہیں حتی کی اندھیرے(رات)پرسحر(صبح)ظاہر ہوجاتی ہے۔

    (۵)جب رات اپنے پردے ڈال دیتی ہے تو یہ لوگ اللہ عزوجل کے لئے خلوت اختیار کرتے ہیں حتی کہ اس کے انواروتجلیات اُن پرروشن ہوجاتے ہیں۔

    (۶)خوشخبری ہے ان کے لئے کہ ا ن کی زندگی سنورگئی اور لوگوں کے دلوں میں ان کی عزت بڑھا دی گئی ۔

    (۷)یہ لوگ اللہ عزوجل سے قر ب کے باعث کامیاب ہوگئے اور اللہ عزوجل نے ان کو جنت عدن میں ٹھہرایاتویہ کیاہی اچھاٹھکانا اورپڑوس ہے۔
کرامت:
    حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن ادھم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم مکہ مکرمہ کے کسی پہاڑ پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مصروف ِ گفتگو تھے کہ اچانک آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا :''اگر اللہ عزوجل کے اولیاء میں سے کوئی ولی اس پہاڑ سے کہے کہ اپنی جگہ بدل لے تو یہ پہاڑ ضرور اپنی جگہ بدل لے گا۔'' تو وہ پہاڑ حرکت کرنے لگا تو حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن ادھم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم نے اسے ٹھوکر مارکر فرمایا:'' ٹھہر جا ! میں تو محض اپنے ساتھیوں کومثال دے رہا تھا۔''
(حلیۃ الاولیاء،ابراہیم بن ادھم،الرقم ۱۱۱۷۹ ، ج ۸ ، ص ۴)
Flag Counter