ترجمہ کنزالایمان :اور ڈرو اس دن سے جس میں اللہ کی طر ف پھرو گے اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھر دی جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا ۔
پھر فرمایا:'' یہ وہی نصیحت ہے جو اللہ عزوجل نے مسلمانو ں کو فرمائی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ عزوجل کاولی شہد کی نہر سے ٹیک لگائے بیٹھا ہو گا حور عین اسے جام دے رہی ہو گی اور یہ دونوں نعمت وسرو رمیں ہوں گے، تو حورِ عین کہے گی : ''اے اللہ عزوجل کے دو ست ! کیاتم جانتے ہو کہ اللہ عزوجل نے میرا نکاح تم سے کب کیا تھا ؟'' وہ کہے گا:'' نہیں میں نہیں جانتا ۔''تو وہ کہے گی :''ایک دن سخت گرمی میں اللہ عزوجل نے تمہیں شدتِ پیاس کے عالم میں پایا تو فرشتوں کے سامنے تم پر فخر کرتے ہوئے فرمایا : '' اے میرے فرشتو ! میرے اس بندے کی طرف دیکھوجس نے اپنی خواہشِ لذت ، بیوی اور کھانے پینے کو میرے انعامات میں رغبت کرتے ہوئے چھوڑرکھا ہے ، میں تمہیں گواہ بناتاہوں کہ میں نے اسے بخش دیا ہے ۔'' تو اسی دن اللہ عزوجل نے