آپ آخر عمر میں پانچ یوم بیماررہے ، اور شب جمعہ۱۳رمضان المبارک ۵۹۷ھ میں وفات پائی۔آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے جنازہ میں بہت زیادہ لوگ شریک ہوئے ، آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی نماز جنازہ آپ کے بیٹے ابوقاسم علی علیہ رحمۃاللہ القوی نے پڑھائی اور آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو حضرت سیدناامام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقبرہ میں ان کے پہلو میں دفن کردیا گیا۔ لوگو ں نے کئی راتیں مسلسل آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی قبرِ اَطہر پر قرآن کی تلاوت کی۔
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي الله عليه وسلم)
تعارفِ مؤلف ماخوذاز
بستان الواعظین ،ذم الھوٰی، عیون الحکایات ،سیراعلام النبلاء