ہمیشہ نشہ چڑھارہا۔
(۵)انہوں نے بھی قبرمیں صبح کی اورقبرکی مٹی ان کی نشست گاہ بن گئی اوروہ اس میں چھپ گئے ۔
(۶)اپنے مولا عزوجل کی رضاطلب کراور دنیا کو چھوڑدے ،تو اپنی اُخروی زندگی میں تعجب وحیرت میں ڈالنے والی نعمتیں دیکھے گا۔
(۷)کتنے ہی محلات ایسے ہیں جن کی عمارتیں بلندوبالا بنائی گئی تھیں، وہ بھی(رہنے والوں) کی موت کے سبب ویران ہوگئے ۔
(۸)اے طالبِ دنیا!دنیا پرفریفتہ مت ہو ،کہ اس پر غرورکرنے والے کتنے ہی بادشاہوں سے یہ چھین لی گئی۔
(۹)کہاں ہیں گزرے ہوئے لوگ ؟، وہ بھی مٹی سے ہم آغوش، ویران قبروں میں اکیلے پڑے ہیں۔
(۱۰)وہ بھی کچھ عرصہ گزارکرموت کاشکارہوگئے پھران کا نام ونشان مٹ گیا ،تُو بھی ان سے خوب عبرت حاصل کر۔
(۱۱)عمرگزرتی جا رہی ہے اوربڑھاپا آرہاہے ،اورتیری ہلاکت کے لئے موت قریب آن پہنچی ہے ۔
(۱۲)زادِراہ تیار کرلے اب سفر ہی کتنارہ گیاہے ؟ زندگی کے دن بھی پورے ہوچکے ہیں۔
(۱۳)تو بہ کرنے میں سبقت کر، سمجھداری کامظاہرہ کر،اپنے گناہوں کے باعث مشقت نہ اٹھا۔
(۱۴)امیدہے کہ اللہ عزوجل اپنی رحمت کے طفیل عفوودرگزرفرماکرہمیں نجات عطا فرمائے ۔