Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
46 - 59
اپنی طرف سے ایسی غیر واجِبی ترمیم کر دینا جو جھوٹ مانی جائے وہ بھی گناہ ہے۔
مجھ کو حکمت کا خزانہ یاالٰہی کر عطا
اور چلانے میں قلم کردے تُو محفوظ از خطا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اِڈیٹر کو کیسا ہونا چاہئے؟
سُوال:اخبار اور ٹی وی چینل کے مالِک و مُدیر (Editor)اور ڈائریکٹرکو کیسا ہونا چاہئے؟
جواب:T.V.چینل ،اخبار ،ہفت روزہ، ماہنامہ وغیرہ کے مالِکان ، مدیران وذمّے داران کو علمِ دین کے زیور سے آراستہ ہونا چاہئے یاکم از کم ’’محتاط فِی الدّین ہوں‘‘ اور عُلَمائِ کرام کے ماتَحْت رہتے ہوئے اُن سے رہنُمائی حاصِل کرکے چینل چلاتے یا اخبار وغیرہ نکالتے ہوں،یہ لوگ اگر علمِ دین سے عاری ، خوفِ خدا سے خالی، آزاد خیال اور ’’ بے لگام‘‘ ہوئے تواُن کا چینل اخبار یاماہنامہ وغیرہ مسلمانوں کیلئے بے عملی بلکہ گمراہی کا آلہ ثابِت ہو سکتا ہے۔
اللہ!اِس سے پہلے ایماںپہ موت دیدے
نقصاں مِرے سبب سے ہو سنّتِ نبی کا
(وسائلِ بخشش ص۱۹۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
لوگوں کے حالات کی معلومات رکھنا
سُوال : لوگوں کے موجودہ حالات سے باخبر رہنے میں کوئی مُضایَقہ تو نہیں؟