Brailvi Books

اخبار کے بارے میں سوال جواب
1 - 59
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ   بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اخبار کے بارے 
میں سوال جواب
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ پورا پڑھ لیجئے
اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
	مدینے کے سُلطان، رَحمت ِعالَمِیان، سَرورِ ذیشان، مَحبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عَظَمت نشان ہے:جسے کوئی مشکل پیش آئے اسے مجھ پر کثرت سے دُرُود پڑھنا چاہئے کیونکہ مجھ پر  دُرُودپڑھنا مصیبتوں اور بلاؤں کو ٹالنے والا ہے ۔
(اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص ۴۱۴،بستان الواعظین للجوزی ص۲۷۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صَحافت کی تعریف
سُوال :’’ صَحافت‘‘کی کیا تعریف ہے ؟
جواب : صَحافت کا لَفْظ  ’’ صَحیفہ‘‘  سے نکلا ہے جس کے لُغوی معنٰی ہیں ’’ کتاب یا رِسالہ ‘‘ ۔