Brailvi Books

عجائبُ القرآن مَع غَرائبُ القرآن
109 - 414
کے جھونکوں اور جھٹکوں نے ان کی پوری آبادی کو جھنجھوڑ کر چکنا چور کردیا۔ اور اس پوری قوم کے وجود کو صفحہ ہستی سے اس طرح مٹا دیا کہ ان کی قبروں کا بھی کہیں نشان باقی نہ رہا۔ تو پھر بھلا ہم لوگوں جیسی کمزور قوموں کا کیا ٹھکانا ہے؟ کہ عذابِ الٰہی کے جھٹکوں کی تاب لاسکیں۔ اس لئے جن لوگوں کو اپنی اور اپنی نسلوں کی خیریت و بقا منظور ہے، انہیں لازم ہے کہ وہ اللہ و رسول عزوجل و   کی نافرمانیوں اور بداعمالیوں سے ہمیشہ بچتے رہیں۔ اپنی کوشش اور طاقت بھر اعمال صالح اور نیکیاں کرتے رہیں، ورنہ قرآن مجید کی آیتیں ہمیں جھنجھوڑ کر یہ سبق دے رہی ہیں کہ نیکی کی تاثیر آبادی اور بدی کی تاثیر بربادی ہے۔ قرآن مجید میں پڑھ لو کہ
وَالْمُؤْتَفَکٰتُ بِالْخَاطِئَۃِ
یعنی بہت سی بستیاں اپنی بدکاریوں اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ہلاک و برباد کردی گئیں۔ اور دوسری آیت میں یہ بھی پڑھ لو کہ:۔(پ۲۹،الحاقۃ:۹)
وَلَوْ اَنَّ اَہۡلَ الْقُرٰۤی اٰمَنُوۡا وَاتَّقَوۡا لَفَتَحْنَا عَلَیۡہِمۡ بَرَکٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡارْضِ وَلٰکِنۡ کَذَّبُوۡا فَاَخَذْنٰہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَکْسِبُوۡنَ ﴿96﴾
ترجمہ کنزالایمان:۔اور اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور ڈرتے تو ضرور ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتیں کھول دیتے مگر انہوں نے تو جھٹلایا تو ہم نے انہیں ان کے کئے پر گرفتارکیا۔(پ9،الاعراف:96)
             (۲۷)اُلٹ پلٹ ہوجانے والا شہر
یہ حضرت لوط علیہ السلام کا شہر ''سَدُوم''ہے۔ جو ملک شام میں صوبہ ''حِمْصْ'' کا ایک مشہور شہر ہے۔ حضرت لوط علیہ السلام بن ہاران بن تارخ، یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے ہیں۔ یہ لوگ عراق میں شہر ''بابل'' کے باشندہ تھے پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام وہاں سے ہجرت کر کے ''فلسطین'' تشریف لے گئے اور حضرت لوط علیہ السلام ملک شام کے ایک شہر ''اُردن'' میں مقیم ہو گئے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبوت عطا فرما کر ''سدوم'' والوں کی ہدایت کے لئے بھیج دیا۔
 (تفسیر الصاوی،ج۲،ص۶۸۹،پ۸، الاعراف:۸۰)
Flag Counter