| آئینہ قیامت |
نے ا پنے بندوں پر انعام کئے جیسے کہ بنی اسرائیل کے لئے مَنّ و سَلْویٰ اتارنے کا دن، حضر ت سیِّدُنا موسیٰ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے دریا میں راستہ بنانے کا دن۔ ان اَیاّم میں سب سے بڑی نعمت کے دن سیِّدِ عالَم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی وِلادت ومِعراج کے دن ہیں ان کی یا د قائم کرنا بھی اِس آیت کے حکم میں داخِل ہے۔
(مُلخصاً خزائن العرفان، ص۴۰۹)
عید میلا دالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اور دعوتِ اسلامی
ميٹھے ميٹھے اسلامی بھائیو! ہم مسلمانوں کیلئے سُلطانِ مدینۂ منوَّرہ ، شَہَنْشاہِ مکّۂ مکرّمہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے یومِ ولادت سے بڑھکرکون سادن'' یومِ اِنعام'' ہوگا؟ تمام نعمتیں اُنہیں کے طُفیل تو ہیں اور یہ دن عید سے بھی بہتر کہ اُنہیں کے َصدقہ میں عید بھی عید ہوئی۔ اِسی وجہ سے پِیر شریف کے دن روزہ رکھنے کا سبب ارشاد فرمایا: '' فِیْہِ وُلِدتُّ''یعنی اس دن میری ولادت ہوئی۔
(صحیح مسلم،ص۵۹۱،حدیث۱۱۶۲)
اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے دنیا کے بے شمار مُمالک کے لاتعداد مقامات پر ہر سال عید میلادالنبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم شاندارطریقے پر منائی جاتی ہے ۔ربیع النور شریف کی ۱۲ویں شب کو عظیم الشّان اجتماع میلاد کا انعقاد ہوتا ہے اور بالخصوص میرے حسن ظن کے مطابق اُس رات دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ِ میلاد بابُ المدینہ کراچی میں مُنعَقِد ہوتاہے ۔اور عید کے روز مرحبا یامصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُھومیں مچاتے ہوئے بے شمار جُلوس میلاد نکالے جاتے ہیں جن میں لاکھوں عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں ۔