Brailvi Books

آئینہ قیامت
95 - 100
الصلوٰۃ والسلام گہرے کُنویں سے نکالے گئے(۲۲) اسی د ن حضرتِ سیِّدُنا ایوب علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی تکلیف رَفع کی گئی (۲۳)آسمان سے زمین پر سب سے پہلی بارِش اسی دن نازل ہوئی اور(۲۴) اسی دن کا روزہ اُمّتوں میں مشہور تھا یہاں تک کہ یہ بھی کہا گیا کہ اس دن کا روزہ ماہِ رَمَضانُ المُبارَک سے پہلے فرض تھا پھرمَنسوخ کر دیا گیا(مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب ص ۳۱۱)(۲۵)امامُ الہُمام،امامِ عالی مقام ، امامِ عرش مقام، امامِ تِشنہ کام سیِّدُنا امامِ حُسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بمع شہزادگان و رُفقاء تین دن بھوکا رکھنے کے بعد اسی عاشوراء کے روز دشتِ کربلا میں انتہائی سفّاکی کے ساتھ شہید کیا گیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
'' یا حُسین '' کے چھ حُرُوف کی نسبت سے مُحرَّمُ الحرام 

اورعاشُورا ء کے روزوں کے 6فضائل
مدینہ۱    حضرتِ سَیِّدُنا ابوہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہسے رِوایَت ہے حُضُورِ اکرم، نُور مُجَسَّم، رسولِ مُحتَشَم،شافِعِ اُمَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:''رَمَضان کے بعدمُحرَّم کا روزہ افضل ہے اورفَر ض کے بعد افضل نَماز صلٰو ۃُ اللَّیل(یعنی رات کے نوافل)ہے۔''
 (صحیح مسلم،ص۸۹۱،حدیث۱۱۶۳)
مدینہ۲    طبیبوں کے طبیب ، اللہ کے حبیب ، حبیبِ لبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رَحمت نشان ہے :'' مُحَرَّم کے ہر دن کا روزہ ایک مہینہ کے روزوں کے برابر ہے۔''
         (طَبَرانی فی الصغير،ج۲،ص۸۷،حدیث۱۵۸۰)
Flag Counter