وحدیث کورس '' بھی شروع کیا گیا ہے ، اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔ زیرِ نظر کتاب ''احادیثِ مبارکہ کے انوار'' کوبالخصوص اسی کورس کیلئے ترتیب دیا گیا ہے لیکن دیگر اسلامی بھائیوں کے لئے بھی اس کا مطالعہ یقینا مفید ہے ۔ اس کتاب کا اُسلوب کچھ یوں ہے :
(۱) تیس احادیث کا ترجمہ اور اس کی وضاحت لکھی گئی ہے ۔
(۲) احادیث کا ترجمہ اور اس کی وضاحت حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کی شرح مشکوٰۃ مرأۃ المناجیح سے لیا گیاہے ۔
(۳) کتاب میں فقط ترجمہ اور اس کے مطابق تشریح کا التزام کیا ہے مزید کلام نہیں کیاگیا تاکہ پڑھنے والا نفس حدیث کو بآسانی سمجھنے میں کامیاب ہوسکے ۔
(۴)تمام احادیث کا حوالہ مشکوٰۃ المصابیح مطبوعہ دارالکتب العلمیۃ بیروت سے دیا گیاہے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔