Brailvi Books

احادیث مبارکہ کے اَنوار
7 - 71
پہلے اسے پڑھ لیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    تما م خوبیاں اللہ تبارک وتعالیٰ کو شایاں اور بے شماردُرُود ہمارے آقا ومولیٰ رسولِ مجتبیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پر کہ جن کا دامن کرم ہمارے ہاتھوں میں آیا ۔ جن کے صدقہ اسلام ملا ،قرآن ملا اپنے ربّ عزوجل کی پہچان نصیب ہوئی ۔جن کے بارے میں اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتاہے:
 مَآاٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ ج وَمَانَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا
 ترجمہ کنزالایمان :اور جو کچھ تمہیں رسول عطا فرمائیں وہ لو اور جس سے منع فرمائیں باز رہو۔(پ۲۸،الحشر:۷)

     اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج دعوتِ اسلامی 30سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے ،شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے فیضان سے دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں مَثَلاً دینی مدارس ، ا سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلبہ کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سنَّتوں سے رُوشناس کروانے کے لئے''مجلس برائے شعبہ تعلیم '' کے تحت مَدَنی کام ہورہا ہے۔بے شُمارطُلَباء سنَّتوں بھرے اجتِماعات میں شرکت کرتے ہیں نیزمَدَنی قافِلوں کے مسافِربھی بنتے رہتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مُتَعَدَّد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طلبہ، نَمازی اورسُنَّتوں کے عادی ہو گئے۔اسکول،کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ،اساتذہ اور اسٹاف کو ضَروریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کے لئے اپنی نوعیّت کامُنفرِد '' فیضانِ قرآن
Flag Counter