| احادیث مبارکہ کے اَنوار |
کی بات سننے کیلئے تیاّر نہیں تھا وہ آج اتنا باادب بن گیا ہے! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ن عَزَّوَجَلَّ مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کی صُحبت نے مجھے یکسر بدل کر رکھ دیااور یہ بیان دیتے وقَت مجھ سابِقہ بے نَمازی کو مسلمانوں کو نَمازِ فَجر کیلئے جگانے کی یعنی صدائے مدینہ لگانے کی ذِمّہ داری ملی ہوئی ہے۔ (دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نَمازِ فَجر کیلئے اُٹھانے کو صدائے مدینہ لگانا کہتے ہیں)
گر چہِ اعمالِ بد،اور اَفعالِ بد نے ہے رُسوا کیا ،قافِلے میں چلو کر سفر آؤ گے ،تم سُدھر جاؤ گے مانگو چل کر دُعا ،قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! عاشِقانِ رسول کی صحبت نے کس طرح ایک بے نمازی نوجوا ن کو دوسروں کو نماز کی دعوت دینے والا بنادیا! اس میں کوئی شک نہیں کہ صُحبت ضَرور رنگ لاتی ہے، اچّھی صُحبت اچّھا اور بُری صُحبت بُرا بناتی ہے ۔ لہٰذا ہمیشہ عاشِقانِ رسول کی صُحبت اختیار کرنی چاہے۔
(فیضانِ سنت،باب فیضان رمضان،ج۱،ص۱۳۷۰)
الحمدللہ عزوجل !سنّتوں بھری زندگی گزارنے کیلئے عبادات و اخلاقیات کے تعلُّق سے امیراہل ِ سنت ، شیخِ طریقت،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے اسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی