Brailvi Books

احادیث مبارکہ کے اَنوار
60 - 71
(26)فخر کی مذمت
عَنْ عِیَاضِ بْنِ حِمَارٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللہَ أَوْحٰی إِلَیَّ أَنْ تَوَاضَعُوْا حَتّٰی لَا یَفْخَرَ أَحَدٌ عَلٰی أَحَدٍ وَلَا یَبْغِیْ أَحَدٌ عَلٰی أَحَدٍ ۔
( مشکوۃ المصابیح کتاب الآداب ، فصل اول ،باب المفاخرہ والعصبیہ ، الحدیث ۴۸۹۸ ، ج۲ ، ص ۲۰۲)
    روایت ہے حضرت عیاض ابن حمار سے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ( عزوجل) نے مجھے وحی فرمائی کہ انکسار کروحتی کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر ظلم کرے ۔

وضاحت :

    اس حدیث میں حتی کے معنی ہیں یعنی عجز وانکسار اختیار کرو تاکہ کوئی مسلمان کسی مسلمان پر تکبر نہ کرے نہ مال میں نہ نسب وخاندان میں نہ عزت یاجتھہ میں اور کوئی مسلمان کسی بندے پر ظلم نہ کرے نہ مومن پر نہ کافر پر ظلم سب پر حرام ہے مگر کبر وفخر مسلمان پر حرام ہے اور کفار پر فخر کرنا عبادت ہے کہ یہ نعمتِ ایمان کا شکر ہے ۔ 

(مراٰۃ المناجیح،ج۶،ص۵۰۶تا۵۰۷)
Flag Counter