Brailvi Books

احادیث مبارکہ کے اَنوار
42 - 71
(16)فضیلت علم دین
    عَنْ سَخْبَرَۃَ الاَزْدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ کَانَ کَفَّارَۃً لِمَامَضٰی
(مشکوٰۃ المصابيح،کتاب العلم،الفصل الثانی، الحديث ۲۲۱،ج۱،ص۶۳)
ترجمہ:

    حضرت سَخْبَرَہنے ارشادفرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:''جس نے علم کوتلاش کیا تو یہ تلاش اس کے گذشتہ گناہوں کاکفارہ ہوگئی۔''

وضاحت:

    طالب علم سے صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں جیسے( گناہ صغیرہ ) وضو نماز وغیرہ عبادات سے لہذااس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ طالب علم جو گناہ چاہے کرے ۔ یا مطلب یہ ہے کہ اللہ (عزوجل) نیتِ خیرسے علم طلب کرنے والوں کو گناہوں سے بچنے اور گذشتہ گناہوں کا کفّارہ ادا کرنے کی توفیق دیتاہے۔ (مراٰۃ المناجیح،ج۱،ص۲۰۳)
Flag Counter