ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں کہ ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں کی طرح ہدایت عطا فرما،عافیت پانے والوں کی طرح عافیت عطا فرما اور ہماری بھی ایسی ہی سرپرستی فرما جیسے دیگر کی فرمائی، ہمیں جو کچھ عطافرمایااس میں برکت دے، جو فیصلہ فرمایااس کے شرسے ہمیں محفوظ فرمائے کیونکہ اس کے فیصلے کو کوئی نہیں ٹال سکتا،جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ ذلیل کرے اسے کوئی عزت نہیں دے سکتااورجسے اللہ عَزَّوَجَلَّ عزت دے اسے کوئی ذلیل نہیں کر سکتا۔ ہمارا پروردگار عَزَّوَجَلَّ بڑی برکت اوربلندی والا ہے، ہم اس سے مغفرت چاہتے،اس کی بارگاہ میں توبہ کرتے اور اس کی جناب میں عرض کرتے ہیں کہ اپنے پیارے محبوب، محمدِ مصطفی،احمدِمجتبیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اور ہدایت کا پرچم بلند کرنے والے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے آل و اصحاب رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پر افضل دُرود اوربہت زیادہ سلام بھیجے۔