Brailvi Books

آدابِ دین
54 - 60
وقت اسے مار پیٹ کرے نہ گالی گلوچ ۔ کیونکہ ایساکرنے سے غلام اسی (آقا) پر نڈر و دلیر ہوجائے گا،اس سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس سے درگزر کرے، وہ کوئی عذر پیش کرے تو قبول کرے،جب غلام اس کے لئے کھانا لگائے تواسے اپنے ساتھ دسترخوان پربٹھائے یااپنے کھانے میں سے چندلقمے اسے دے دے۔
آقاکے آداب
    (غلام کوچاہے کہ) آقا کے حکم کی تعمیل کرے، اُس کی غیر موجودگی میں بھی اس کے لئے مخلص ہو(یعنی اس کے خلاف کوئی سازش وغیرہ نہ کرے)، اس کی عزت کی حفاظت کرے، آقاکی اولادکے ساتھ اچھا برتاؤ کرے اور اس کے مال وغیرہ میں بھی خیانت نہ کرے۔
رعایا کے آداب
    (حاکم کوچاہے کہ) نرمی کی عادت اپنائے،ملامت نہ کرے ،کسی بھی کام کا حکم دینے سے پہلے اس میں خوب غوروفکرکرلے، خاص لوگوں پربڑائی نہ چاہے، ان سے مؤاخذہ بھی نہ کرے، نرم طبیعت اپناتے ہوئے عام لوگوں کے ساتھ محبت واُلفت سے پیش آئے، رعایا کے معاملات کی خبر رکھے، اہلِ علم کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے، اہلِ علم، دوستوں اوررشتے داروں پروسعت و کشاد گی کرے، اگر کسی سے کوئی جرم ہو جائے تو اس سے نرمی کرے اور رعایاکے معاملات کی حفاظت ونگرانی کرے۔
Flag Counter