Brailvi Books

آدابِ دین
47 - 60
تکلفی سے پیش آئے،لغزشوں سے درگزرکرے،لڑائی جھگڑانہ کرے،اس کی عزت کی حفاظت کرے،کسی معاملہ میں اس سے بحث ومباحثہ نہ کرے،بغیر کنجوسی کئے اس کی معاونت کرے، اس کے گھروالوں کی عزت وتعظیم کرے، ہمیشہ اچھے وعدے کرے، اپنی بیوی پر شدید غیرت کھائے (کہ وہ اپنا حسن و جمال غیرکے سامنے ظاہر کرے)۔
شوہر کے آداب
    (بیوی کوچاہے کہ) ہمیشہ شوہر سے حیاکرے،اس سے لڑائی جھگڑا نہ کرے، ہمیشہ شوہر کے ہر حکم کی اطاعت کرے۔ جب شوہر کلام کرے تو خاموشی اختیارکرے، اس کی غیر موجودگی میں اس کی عزت کی حفاظت کرے، شوہرکے مال میں خیانت نہ کرے، خوشبو وغیرہ لگائے، منہ کی صفائی اورکپڑوں کی پاکیزگی کاخاص خیال رکھے، قناعت پسندی اختیار کرے،محبت وشفقت کاانداز اپنائے، زیب وزینت کی پاپندی کرے،شوہرکے گھر والوں اور قرابت داروں کااحترام کرے، اچھے انداز میں اس کا حال دریافت کرے، اس کے ہر کام کو شکریہ کے ساتھ قبول کرے،جب شوہر کا قرب پائے تو اس سے محبت کا اظہار اور جب اسے دیکھے تو خوشی ومسرت کا اظہار کر ے ۔
آدمی پر اپنے نفس کے آداب
    نمازِجمعہ اور باجماعت نمازپرہمیشگی اختیارکرے، لباس کی پاکیزگی وصفائی کا خیال رکھے،ہمیشہ مسواک کرنے کی عادت بنائے،نہ توشہرت والالباس پہنے اورنہ ہی ایسا لباس پہنے کہ جس کی وجہ سے لوگ اسے حقارت کی نظروں سے دیکھیں، نہ توبطورِ تکبراتنے لمبے کپڑے
Flag Counter