Brailvi Books

آدابِ دین
46 - 60
نکاح کرنے والی کے آداب
    (جس عورت کو پیغامِ نکاح دیا جائے اسے چاہے کہ) اپنے گھر کے قابلِ اعتماد مرد کو کہے کہ وہ نکاح کاپیغام دینے والے کے مذہب، دین، عقیدے، صاحب ِ مُرُوَّت ہونے اور اپنے وعدے میں سچا ہونے کے متعلق معلومات حاصل کرے، عورت مرد کے کسی قریبی رشتہ دار کو دیکھ لے اور معلومات حاصل کرے کہ اس کے گھر کون آتا جاتا ہے۔ نیز اس کی باجماعت نمازکی پابندی کے متعلق دریافت کرے اوریہ کہ وہ اپنے کاروبار اور تجارت میں مخلص ہے یا نہیں؟ اور اس کے دین اور سیرت میں دلچسپی رکھے نہ کہ مال و دولت اور شہرت میں۔ اس کے ساتھ قناعت اختیار کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا عزم کرے ، اس کے حکم کی فرمانبرداری کرے کہ یہ الفت ومحبت کومضبوط و مستحکم کرنے اور پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا سبب ہے۔
جماع کے آداب
    (ہم بستری کرنے والے کو چاہے کہ)خوشبولگائے،اچھی گفتگو کرے، محبت کا اظہار کرے، شہوت کے ساتھ بوس و کنار کرے،چاہت ودلچسپی کااظہار کرے، پھر
بِسْمِ اللہ
شریف پڑھے، شرمگاہ کی طرف نہ دیکھے کہ یہ(یعنی شرمگاہ کی طرف دیکھنا)اندھی اولاد پیدا ہونے کا باعث ہے، ستر کوکسی کپڑے وغیرہ سے چھپالے اورقبلہ کی سمت رخ نہ کرے۔
بیوی کے آداب
    (شوہرکوچاہے کہ)بیوی کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے،نرمی کے ساتھ گفتگو کرے،محبت وچاہت کااظہارکرے،تنہائی میں اس کے ساتھ خوش مزاجی اور بے
Flag Counter