Brailvi Books

آدابِ دین
44 - 60
کھانے کے آداب
    کھانے کے اول آخر کھانے کا وضو کرے یعنی دونوں ہاتھ دھوئے ، کھانا شروع کرنے سے پہلے بِسْمِ اللہ شریف پڑھے،سیدھے ہاتھ سے اوراپنے سامنے سے کھائے، چھوٹے چھوٹے لقمے لے اوراچھی طرح چبا چبا کر کھائے، کھانے والوں کے چہروں کی طرف نظریں نہ جمائے (یعنی دوسروں کے لقمے نہ تاڑے )، ٹیک لگاکرنہ کھائے، بھوک سے زیادہ نہ کھائے ۔ جب پیٹ بھر جائے توہاتھ روک لے جبکہ مہمان یا جسے ابھی کھانے کی حاجت ہو، شرم محسوس نہ کریں، برتن کی ایک طرف سے کھائے، درمیان میں سے نہ کھائے، کھانے کے بعدانگلیوں کو چاٹ لے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد بیان کرے(یعنی کھانے کے بعد کی دعا (۱)پڑھے)، کھانا کھاتے ہوئے موت کویاد نہ کیا جائے تاکہ لوگ کھانے سے ہاتھ نہ کھینچ لیں۔
پانی پینے کے آداب
    پانی یاکوئی بھی چیزپینے سے پہلے برتن میں اچھی طرح دیکھ لے کہ کہیں کوئی موذی چیز تو نہیں، پینے سے پہلے
بِسْمِ اللہ
شریف پڑھے اورپینے کے بعد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ
کہے،چوس چوس کر پئے اورکسی قسم کا عیب نہ نکالے ،تین سانس میں پانی پئے ، ہربار سانس لینے کے بعد 

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد کرے اور دوبارہ پینے سے پہلے
بِسْمِ اللہ
شریف پڑھے، کھڑے ہو کر نہ

پئے اور اگر اس کے ساتھ اور بھی لوگ ہوں تو پلاتے وقت اپنی سیدھی طرف سے ابتداء کرے۔
(۱)۔۔۔۔۔۔کھانے کے بعد کی دعا یہ ہے:
''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْن۔''
(سننِ ابی داؤد،کتاب الاطعۃ،باب مایقول الرجل اذاطعم،الحدیث۳۸۵۰،ص۱۵۰۶)
Flag Counter