| اچھے ماحول کی برکتیں |
(۴۰)حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی مدینہ منورہ میں دس سال خدمت کی جب کہ میں لڑکا تھا مگرمیرا ہر کام آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی مرضی کے مطابق نہیں ہوتا تھا ،لیکن جو میں نے کیا اس پرقطعی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اُف تک نہ کیا اور نہ یہ فرمایا کہ یہ تم نے کیوں کیا یا ایسے کیوں نہ کیا۔
(سنن ابی داود،کتاب الادب،باب فی الحلم واخلاق النبی،الحدیث۴۷۷۴،ج۴،ص۳۲۴)