اچھے ماحول کی برکتیں |
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَیۡکُمْ فِی الْکِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللہِ یُکۡفَرُ بِہَا وَیُسْتَہۡزَاُ بِہَا فَلَا تَقْعُدُوۡا مَعَہُمْ حَتّٰی یَخُوْضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہۤ ۫اِنَّکُمْ اِذًا مِّثْلُہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیۡنَ وَالْکٰفِرِیۡنَ فِیۡ جَہنَّمَ جَمِیۡعَاۨ ﴿۱۴۰﴾ۙ
ترجمہ کنزالایمان :اوربے شک اللہ تم پر کتاب میں اتارچکاکہ جب تم اللہ کی آیتوں کو سنو کہ ان کا انکار کیا جاتااوران کی ہنسی بنائی جاتی ہے توان لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو جب تک وہ اوربات میں مشغو ل نہ ہوں ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہو بے شک اللہ منافقوں اور کافروں سب کو جہنم میں اکٹھا کریگا۔(پ 5، النساء:140) درس :آیت کریمہ میں ایسی تمام مجالس کی جن میں کتاب الہٰی کا انکار کیا جائے اور اس کی آیتوں کا مذاق اڑایا جائے، شرکت کرنے کی ممانعت کردی گئی ہے لہٰذا جو شخص ایسی مجلسوں میں شرکت کرتا ہے وہ بھی برابر کا شریک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔
وَ اِذَا رَاَیۡتَ الَّذِیۡنَ یَخُوۡضُوۡنَ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْہُمْ حَتّٰی یَخُوۡضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖ ؕ وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾
ترجمہ کنزالایمان : اور اے سننے والے جب تو انہیں دیکھے جوہماری آیتوں میں پڑتے ہیں توان سے منہ پھیرلے جب تک اور بات میں پڑیں اورجوکہیں تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔(پ7، الانعام:68) درس : صحبت کا اثر مسلّمہ ہے، انسان اپنے ہمنشین کی عادات ، اخلاق اور عقائدسے ضرور متاثّر ہوتا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ان لوگوں کے پاس