Brailvi Books

اچھے ماحول کی برکتیں
10 - 50
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ماحول کی افادیّت و اہمیّت پر عقلی مثالیں
    میں نے عالم تصوّرات و تخیلات میں پرواز کی ایک مقام پر چند آباد گھر دیکھے، استفسارکیاتومعلوم ہواکہ یہ ایک گاؤں ہے پھر دوسرے مقام پر کچھ زیادہ مکانات دیکھے، پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ قصبہ ہے پھر ایک جگہ کثیر مکانات دیکھے معلوم کیا تو خبر دی گئی کہ یہ شہر ہے پھر ایک وسیع و عریض خطّہ دیکھا جس پر مکانات ہی مکانات تھے جب معلوم کیا گیا تو بتایا گیا کہ یہ ایک ملک ہے اس کے بعد ایک طویل پرواز کی تو ایسا محسوس ہوا کہ کوئی حد معلوم نہ ہوگی تھک ہار کر پوچھا کہ جو کچھ دیکھا گیا ہے اس کے متعلق بتائیے آگاہ کیا گیا کہ یہ دنیا ہے۔

    اب میری عقل سوچنے لگی کہ جو گاؤں ہے اس میں مکانات ہیں اور ان میں انسان رہتے ہیں جو قصبہ ہے اس میں بھی مکانات ہیں اور انسان رہتے ہیں، یونہی شہر ہو، ملک ہو یا دنیا ہر ایک میں مکانات ہیں اور انسان ہی تو رہتے ہیں، پھر ان کے نام الگ الگ کیوں؟

    اچانک عقل کے زیرک حصّہ سے صدا بلند ہوئی کہ یہ تو بڑی واضح بات ہے کہ زمین کے ان خطّوں کے نام جدا جدا کیوں ہیں با ت یہ ہے کہ جہاں مکانات تھوڑے تھے، وہ گاؤں کہلایا جب ماحول بڑھا، لوگ ایک دوسرے کے قریب زیادہ ہونے لگے تو قصبہ کی بنیاد پڑی، پھر ماحول وسیع تر ہونے لگا آبادی میں اضافے کے سبب مکانات ایک دوسرے کے ساتھ بننے لگے، تو پھر ہر سو آشکارا ہوا کہ یہ شہر ہے اور جب یہی ماحول
Flag Counter