Brailvi Books

ابلق گھوڑے سوار
14 - 46
قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھی جائے
اِنِّیۡ وَجَّہۡتُ وَجْہِیَ لِلَّذِیۡ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَ حَنِیۡفًا وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیۡنَ ﴿ۚ۷۹﴾۱؎   اِنَّ صَلَاتِیۡ وَنُسُکِیۡ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیۡ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۶۲﴾ۙ۲؎  لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَبِذٰ لِکَ اُمِرْتُ وَاَنَامِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ۳؎  اور جانورکی گردن کے قریب پہلو پر اپنا سیدھا پائوں رکھ کر اَ للّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللہِ اللہُ اَکْبَر ۔۴؎   پڑھ کر تیز چُھری سے جلد ذَبْح کردیجئے ۔ قربانی اپنی طرف سے ہو توذَبح کے بعد یہ دعا پڑھئے: اللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَ السَّلَا مُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم۵؎  اگردوسرے کی طرف سے قربانی کریں تو مِنِّیکے بجائے مِنْکہہ کر اُس کا نام لیجئے ۔( بوقتِ ذَبح پیٹ پر گھٹنا یا پاؤں نہ رکھئے کہ اس طرح بعض اوقات خون کے علاوہ غذا بھی نکلنے لگتی ہے)
مَدَنی التجا:قربانی میں دیکھ کر دعا پڑھتے وَقت رسالے پر ناپاک خون نہ لگنے پائے 
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
   ۱؎  ترجَمۂ کنزالایمان:میں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان وزمین بنائے ایک اُسی کا ہو کر اور میں مشرکوں میں نہیں۔( پ۷، الانعام ۷۹ )   ۲؎  ترجَمۂ کنزالایمان:بے شک میری نَماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کیلئے ہے جو رب سارے جہان کا ( پ۸، الانعام ۱۶۲)۳ ؎اس کا کوئی شریک نہیں مجھے یہی حکم ہے اور میں مسلمانوں میں ہوں۔ ۴؎  اے اللہ (عزوجل) تیرے ہی لیے اور تیری دی ہوئی توفیق سے، اللہ کے نام سے شروع اللہ سب سے بڑا ہے۔۵ ؎  اے اللہ (عزوجل)تومجھ سے ( اس قربانی کو) قبول فرماجیسے تونے اپنے خلیل ابراہیم علیہ السلام اور اپنے حبیب محمد صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  سے قبول فرمائی۔ 			(بہارِ شریعت ج۳ص۳۵۲ (