Brailvi Books

آیاتِ قرآنی کے اَنوار
7 - 60
 یونیورسٹی کے طلبہ،اساتذہ اور دیگرعملے کو ضَروریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کے لئے اپنی نوعیّت کامُنفرِد ''فیضانِ قرآن وحدیث کورس '' بھی شروع کیا گیا ہے ، اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔ زیرِ نظر کتاب ''آیاتِ قرآنی کے انوار'' کوبالخصوص اسی کورس کیلئے ترتیب دیا گیا ہے لیکن دیگر اسلامی بھائیوں کے لئے بھی اس کا مطالعہ یقینا مفید ہے ۔

    اس کتاب کا اُسلوب کچھ یوں ہے : 

    (۱)مختلف موضوعات پر تیس آیات قرآنیہ کا انتخاب کیا گیاہے ۔

    (۲)ترجمہ قرآن کیلئے اردو تراجم میں سے درست ترین ترجمہ یعنی امام اہلسنت مجدددین وملت حضرت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کے ترجمہ ''کنزالایمان ''کا انتخاب کیا گیاہے ۔

    (۳)آیت کی تفسیر '' نور العرفان ''از مفسر شہیرحکیم الامت حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی اور ''خزائن العرفان '' از صدر الافاضل حضرت علامہ مولانا نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی سے لی گئی ہے ۔اپنی طرف سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔

     اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
	آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

شعبہ اِصلاحی کُتُب (مجلس المدینۃ العلمیۃ )
Flag Counter