Brailvi Books

آیاتِ قرآنی کے اَنوار
6 - 60
		پہلے اسے پڑھ لیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    اللہ تبارک وتعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کیلئے دنیا میں انبیاء ورُسل علیہم السلام مَبعوث فرمائے اور سب سے آخر میں نبی کریم رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو ہادی بنا کر بھیجا ۔جسطرح ہمارے سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہ وسلم تمام انبیاء میں افضل ہیں یونہی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پر نازل ہونی والی کتاب ''قرآنِ مجید ''بھی تمام کُتُبِ سَماوِیہ میں افضل ہے ۔یہ کتاب بندوں کی ہدایت کا سرچشمہ ہے اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
 ھٰذا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَھُدًی وَّمَوْعِظَۃٌلِّلْمُتَّقِیْن
ترجمہ کنزالایمان: یہ لوگوں کوبتانا اور راہ دکھانا اور پرہیزگاروں کو نصیحت ہے۔ (پ۴،اٰل عمران:۱۳۸) 

     اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج دعوتِ اسلامی 30سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے ، شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے فیضان سے دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں مَثَلاً دینی مدارس ، ا سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلبہ کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی سنَّتوں سے رُوشناس کروانے کے لئے''مجلس برائے شعبہ تعلیم '' کے تحت مَدَنی کام ہورہا ہے۔بے شُمارطُلَباء سنَّتوں بھرے اجتِماعات میں شرکت کرتے ہیں نیزمَدَنی قافِلوں کے مسافِربھی بنتے رہتے ہیں۔الْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل مُتَعَدَّد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طلبہ، نَمازی اورسُنَّتوں کے عادی ہو گئے۔اسکول،کالج اور
Flag Counter