Brailvi Books

آیاتِ قرآنی کے اَنوار
32 - 60
نے حضورصلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کا ثانی فرمايا  ۔اس لئے حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے انہيں اپنے مصلےٰ پر امام بنايا  ۔آپ چار پشت کے صحابی ہيں۔ والدين بھی ،خود بھی ،ساری اولاد بھی، اولاد کی اولاد بھی صحابی۔ جيسے يوسف عليہ السلام چار پشت کے نبی ۔ يہ آپ کی خصوصيت ہے۔ يہ بھی معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے بعد خلافت صديق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے ہے۔ رب تعالیٰ انہيں دوسرا بنا چکا پھر انہيں تيسرا يا  چوتھا کرنے والا کون ہے ۔ وہ تو قبر ميں بھی دوسرے ہيں حشر ميں بھی دوسرے ہوں گے۔

    (۳)مجھ پر غم نہ کھاؤ کيونکہ صديق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کواس وقت اپنا غم نہ تھا خود تو سانپ سے کٹوا چکے تھے حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم پر فدا ہو چکے تھے اگر اپنا غم ہوتا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کو کندھے پر اٹھا کر گيا رہ ميل پہاڑ کی بلندی پر نہ چڑھتے اکيلے غار ميں اندھيرے ميں داخل نہ ہوتے، سانپ سے نہ کٹواتے ۔ان کا يہ غم بھی عبادت تھا اور حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کا يہ تسکين دينا بھی عبادت ۔چنانچہ رب تعالیٰ نے ان دونوں ہستيوں کو مکڑی کے جالے اور کبوتری کے انڈوں کے ذريعے بچايا ۔

    (۴) موسیٰ عليہ السلام نے فرمايا  تھااِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَيھْدِين o (پ۱۹، الشعرآء: ۶۲)ميرے ساتھ ميرا رب ہے يعنی تمہارے ساتھ رب نہيں ميرے ساتھ ہے۔ مگر حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے فرمايا  اللہ عزوجل ہمارے ساتھ ہے يعنی ميرے ساتھ بھی ہے اور تمہارے ساتھ بھی۔جس کے ساتھ رب ہو وہ کبھی گمراہ نہيں ہو سکتا۔ اللہ عزوجل ہميشہ ابوبکر صديق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھااور رہا جيسے حضورصلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ۔