Brailvi Books

آیاتِ قرآنی کے اَنوار
20 - 60
  موسوی نہ پڑھی۔

    (۳) اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے ايک يہ کہ يہ عہد صرف حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے لئے ليا  گيا  کيونکہ تمام کتب اور انبيا ء کرام علیہم السلام کی تصديق سب سے آخری نبی ہی کر سکتا ہے۔ وہ حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم ہی ہيں، دوسرا يہ کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے بعد کوئی نبی، کوئی کتاب نہيں آسکتی، کيونکہ حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم صرف مُصَدِّقْ ہيں کسی نبی کے مُبَشِّرْ نہيں، تصديق پچھلوں کی ہوتی ہے اور بشارت اگلوں کی۔

    (۴) اگرچہ سارے نبی حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم پر اس دن ہی ايمان لاچکے تھے مگر وہ ايمان فطری تھا ايمان شرعی دنيا  ميں آکر اختيا ر کيا  جاتا ہے يہ ہی شرعی ايمان ثواب و جزا کا ذريعہ ہے، جيسے سارے انسان ميثاق کے دن اللہ پر ايمان لاچکے تھے مگر اس ايمان کی وجہ سے سب کو مومن نہ کہا جائے گا ورنہ سارے کافر مومن ہوں گے۔ يہاں ايمان سے شرعی ايمان مراد ہے۔

    (۵) اس سے معلوم ہوا کہ صالحين بعد وفات بھی مدد کرتے ہيں کيونکہ انبيا ء کرام علیہم السلام سے دين محمدی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی مدد کا عہد ليا  گيا ۔ حالانکہ رب عزوجل جانتا تھا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے زمانہ ميں يہ حضرات وفات پاچکے ہوں گے اور حضرت موسیٰ عليہ السلام نے مدد کی اس طرح کہ شبِ معراج پچاس نمازوں کی پانچ کراديں،اس طرح اب بھی حضورصلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کی مدد اپنی امت پر برابر جاری ہے اگر ان کی مدد نہ ہو تو ہم کوئی نيکی نہيں کر سکتے۔(تفسير نورالعرفان)