Brailvi Books

آئینہ عبرت
14 - 133
خوف ِالٰہی میں کس نے کیاکہا؟(۶)قبرآدمیوں سے کیاکہتی ہے ؟ (۷)قبرمیں عذاب کس کس طرح ہوگا؟ (۸)اموات کوسلام وثواب کس طرح پہنچتا ہے؟ (۹)حساب خداوندی کاکیا منظر ہوگا؟(۱۰)جہنم وجنت میں داخلہ کیوں کرہوگا؟

    یہ کتاب گوبہت مختصرہے لیکن بحمدہ تعالیٰ امیدقوی ہے کہ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت ہی گداز،نہایت ہی نصیحت آموزاوربے حد عبرت انگیزہوگی۔اس لئے اس مجموعے کو بعونہ تعالیٰ''آئینۂ عبرت''کے نام سے ناظرین کرام کی خدمت میں نذرکرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوندقدوس اپنے حبیب کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے طفیل میں اس کتاب کودونوں جہان کی کرامتوں سے شرف اندوزفرمائے اورمجھ گنہگار اور میرے والدین واعزہ واحباب نیزمریدین ومتعلقین کے لئے اساتذہ کرام، مشائخ عظام کی برکتوں سے ذخیرۂ آخرت ووسیلۂ مغفرت بنائے۔
اٰمین برحمتہ وہوارحم الراحمین وما ذٰ لک علی اللہ بعزیز۔وہو حسبی ونعم الوکیل وصلی اللہ تعالٰی علٰی خیرخلقہ محمد واٰلہ و اصحابہ اجمعین الٰی یوم الدین والحمد للہ ربِّ العالمین۔
             عبدالمصطفیٰ الاعظمی عفی عنہ 

                 ساکن گھوسی،ضلع اعظم گڑھ

                 یکم محرم ۱۴۰۶؁ھ براؤں شریف
Flag Counter