Brailvi Books

آئینہ عبرت
131 - 133
(۶) صاحبِ استطاعت پر حج بھی فرض ہے اللہ تعالیٰ نے اس کی فرضیت بیان کرکے فرمایا کہ
وَمَنۡ کَفَرَ فَاِنَّ اللہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۹۷﴾   ـ1ـ
یعنی جو کفر کرے تو اللہ سارے جہان سے بے پرواہے۔

     نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے حج چھوڑ دینے والے کو فرمایا ہے کہ چاہے یہودی ہو کر مرے یا نصرانی ہو کر۔ والعیاذ باللہ تعالیٰ

(۷)کذب، فحش، چغلی ، غیبت، زنا، لواطت، ظلم، خیانت ، بدکاری اور تکبر وغیرہ ہر گناہ اور ہر بری خصلت سے بچیں جو ان باتوں کا عامل رہے گا۔ اللہ و رسول کے وعدے سے اس کے لیے جنت ہے۔
جل جلا لہ وصلی اللہ تعالی علیہ وعلی الہ واصحابہ وسلم
دل باغ باغ ہو جاتا ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے عرض کی یارسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جب میں آپ کو دیکھتا ہوں تو میرا دل باغ باغ ہو جاتا ہے اور آنکھیں ٹھنڈی ہو تی ہیں، (آقا) مجھے ہر چیز کی معلومات عطا فرمادیجئے!ارشادہوا ''ہر شے پانی سے بنی ہے ۔'' میں نے عرض کی اس چیز پر مطلع فرمادیجئے جسے اپنا کر میں جنت کو پاسکوں،فرمایا'' کھانا کھلاؤ  اور سلام کو پھیلاؤ اور صلۂ رحمی کرو اور رات میں (نفلی) نماز پڑھو جب لوگ سوئے ہوں، تم سلامتی سے داخل جنت ہو جاؤ گے۔''

(مسند امام احمد، الحدیث۷۹۱۹، ج۳، ص۱۷۴)
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:اورجومنکرہوتواللہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے۔(پ۴،آل عمران:۹۷)
Flag Counter