Brailvi Books

اعلی حضرت کی انفرادی کوششیں
46 - 50
دیدارِ اعلیٰ حضرت کی بدولت دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا
    دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دس روزہ سنّتوں بھرے اِجتماعی اعتکاف میں شریک ایک اسلامی بھائی نے کچھ یوں تحریر دی کہ ایک رات میں سویا تو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی ،الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ میں نے خواب میں اِمامِ اَہلسُنَّت ، مُجَدِّدِ دین ومِلّت، عالِمِ شَرِیْعَت، پیرِطریقت، حضرتِ علامہ مولٰینا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃُ الرحمن کا دیدار کیا ۔میں نے دیکھا کہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نماز پڑھارہے ہیں اور آپ کے پیچھے وَجِیہ چہروں والے کچھ لوگ نماز ادا کررہے ہیں جن کے سروں پر سبزسبز عمامے اور بدن پر سنّت کے مطابق سفید لباس تھے ۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ جب معلومات کیں تو پتا چلا کہ سبزسبز عمامہ دعوتِ اسلامی والے سجاتے ہیں اور ان کے امیر ،شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دامت برکاتہم العالیہ ہیں ۔ پھر مجھے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ''تذکرۂ امام احمدرضا'' پڑھنے کا موقع ملا۔ دل تو پہلے ہی مطمئن تھا ، امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت سے محبت دیکھ
Flag Counter